آج رات اور کل دن بھر موسم بدستور خشک ہی رہے گا اور ٹمپریچر جیسا ہے ویسا ہی رہے گا۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج اپنی فرکاسٹ میں بتایا کہ آج ہفتہ (رات) موسم کی صورتحال: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم شمالی علاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان رہے گا ۔
اتوار کے روزموسم کی صورتحال یوں ہو سکتی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سردرہنے کا امکان رہے گا ۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سردرہنے کا امکان رہے گا ۔
خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج شب اور کل دن بھر موسم خشک رہے گا ۔تا ہم پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سردرہنے کا امکان رہے گا ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری ،گلیات اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سردرہنے کا امکان رہے گا ۔
نارووال، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ،لاہور، فیصل آباد، ملتان، کوٹ ادو،ملتان ، بہالپور اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند آنے کا امکان رہے گا۔
سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان رہے گا ۔
بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سردرہنے کی توقع ہو گی۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سر د رہنے کا امکان رہے گا ۔
آج پاکستان کے انتہائی شمالی علاقوں میں سردی برقرار رہی۔مقبوضہ لہہ میں رات کے وقت ٹمپریچر گر کرمنفی04 ڈگری سیلسئیس ہو گا،بابوسر،سکردو01،بگروٹ اور استور میں میں رات دیر گئے اور علی الصبح ٹمپریچر گرتے گرتے 02ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔





