پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز اور اختتام کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں، 8 فروری یا 9 فروری 2027ء کو نظر آنے اور پہلے روزے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی کیلنڈر میں نواں اور مقدس ترین مہینہ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں سمیت پاکستان میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
قمری تقویم پر مبنی ہونے کے باعث رمضان المبارک کا چاند ہر سال شمسی تقویم کے مقابلے میں تقریباً 10 سے 12 دن پہلے طلوع ہوتا ہے،ماہرینِ فلکیات اور جدید حساب کتاب کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2027ء کے آغاز اور اختتام کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔
فلکیاتی حسابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 8 فروری یا 9 فروری 2027ء کو نظر آنے اور پہلے روزے کا امکان ہے،29 یا 30 ایام کے روزوں کے بعد ماہِ سیام کا اختتام 8 مارچ 2027ء کے قریب ہونے کی توقع ہے۔
رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفطر کے موقع پر پاکستان بھر میں عوام کو طویل سرکاری تعطیلات کا موقع مل سکتا ہے تاہم فلکیاتی حکام اور رویتِ ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ تمام تاریخیں حتمی نہیں بلکہ متوقع ہیں اور رمضان المبارک کے باقاعدہ آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی شرعی شہادتوں کے بعد ہی کیا جائے گا۔





