Roze News

قطر نے پاکستانیوں کے لیے 30 دن کا مفت ویزا آن ارائیول بحال کردیا

مفت ویزا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے 30 دن تک مفت سیاحتی ویزا آن ارائیول کی سہولت کی تصدیق کردی ہے۔قطر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری زیادہ سے زیادہ 30 دن تک قیام کرسکتے ہیں، تاہم قیام کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے دورانیے سے بھی منسلک ہوسکتی ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی مسافروں کو چار بنیادی شرائط پوری کرنا ہوں گی جو کہ درج ذیل ہیں:پاسپورٹ کی مدت کم از کم 3 ماہ باقی ہو،پاسپورٹا آگے کے سفر کا کنفرم ٹکٹ موجود ہو۔ہوٹل کی بکنگ صرف قطر کے سرکاری پلیٹ فارم ڈسکور قطرکے ذریعے کی گئی ہو؛ دیگر ویب سائٹس کی بکنگ قبول نہیں ہوگی۔کسی منظور شدہ انشورنس کمپنی سے صحت کا بیمہ حاصل کیا گیا ہو۔