Roze News

یوکرین میں بجلی کی فراہمی میں مشکلات، لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے: زیلنسکی

زیلنسکی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

  • ماسکو: (شاہد گھمن) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعتراف کیا ہے کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل پہنچنے والے نقصانات کے باعث یوکرین کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے، جبکہ لاکھوں گھرا بجلی سے محروم ہیں۔
https://5ee41a907f987a50482179d5189ef559.safeframe.googlesyndication.com/safeframe/1-0-45/html/container.html

ہفتے کے روز اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں یوکرینی صدر نے بتایا کہ کیف، دنیپروپیٹروفسک اور خارکوف میں تھرمل پاور پلانٹس کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، دنیپروپیٹروفسک کے علاقے میں بجلی کے چار سب اسٹیشنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال مشکل ہے، دنیپروپیٹروفسک شہر اور اس کے گردونواح میں تقریباً دو لاکھ گھرانے بجلی سے محروم ہیں، جبکہ کیف کے علاقے میں 80 ہزار سے زائد گھرانوں کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ روسی افواج نے یوکرین کے لاجسٹک اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ان تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جو روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے استعمال ہو رہی تھیں۔