واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے جا رہے ہیں، ایرانی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ وہ معاہدہ کرتے ہیں یا نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلوریڈا میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی رجیم پر زیادہ اعتبار نہیں کیا جاسکتا، وہ معاہدہ کرکے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، ایران سے مذاکرات کی ہمیں جلدی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی نظام اور جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے، ایران کے مزید ایک یا دو جوہری مقامات کو نشانہ بنانا باقی ہے۔





