Roze News

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا کردیا گیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وفاقی حکومت نے آئندہ 3 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 2 روپے 29 فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جبکہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 377 روپے 91 پیسے برقرار ہے۔

اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے تین روز کیلئے ہیں۔