Roze News

ضلع قصور کے علاقے کنگن پورہ میں زہریلی کھیر کھانے سے پانچ افراد جاں بحق

ضلع قصور کے علاقے کنگن پورہ میں زہریلی کھیر کھانے سے پانچ افراد جاں بحق

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

متاثرہ افراد کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج خاندان کے افراد یکے بعد دیگرے دم توڑ گئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت سے علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور لواحقین غم سے نڈھال ہیں

ضلع قصور کے علاقہ کنگن پور کے گائوں خانیکے پیریکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔اطلاعات کے مطابق دو روز قبل ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے کھیر کھائی جس کے بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

تشویشناک حالت میں متاثرہ افراد کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج خاندان کے افراد یکے بعد دیگرے دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 48 سالہ والد قاسم علی ان کے تین بیٹے 28 سالہ آصف علی 25 سالہ ناظم علی اور 16 سالہ امانت علی جبکہ 45سالہ والدہ حسنہ بی بی شامل ہیں۔

حاصل ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق کھیر میں چھپکلی گر گئی تھی خاندان کے سربراہ قاسم نے یہ بات دل میں رکھی کہ چپکلی گرنے سے کون سا نقصان ہوتا ہے گھر میں موجود جب کھیر کھانے سے پہلے فرد کی طبیعت خراب ہوئی تو اس فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد گھر کے سربراہ قاسم سے کہا کہ مجھے صحیح بات بتا اصل واقعہ کیا ہیں ورنہ میں تمہارے خلاف ایف ائی ار درج کراں گا تو گھر کے سربراہ نے پھر ڈرتے ہوئے کہا کہ کھیر میں چھپکلی گر گئی تھی میرا یہ خیال تھا کہ اس سے کون سا نقصان ہوتا ہے۔

دوسری جانب جاں بحق ہونے والے تین بھائیوں کی نمازِ جنازہ جمعہ کی صبح 10 بجے گائوں بھونیکے میں ادا کر دی گئی۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت سے علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔