سب کچھ آپ کے پاس ہے ریکارڈ نکالیں اور کرپشن ثابت کریں، اگر ریاست کو ماں کے فرائض یاد دلائیں تو سیخ پا ہوتے ہیں، محسن نقوی برخودار زرداری کا بھی نہیں بلکہ ان کا منہ بولا ہے، سیکرٹری جنرل جےت یوآئی ف کی میڈیا سے گفتگو
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ وزراء نے مولانا پر صرف الزام تراشی کی ثابت کچھ بھی نہ کرسکے، سب کچھ آپ کے پاس ہے ریکارڈ نکالیں اور کرپشن ثابت کریں، اگر ریاست کو ماں کے فرائض یاد دلائیں تو سیخ پا ہوتے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزراء نے صرف الزام تراشی کی ثابت کچھ بھی نہ کرسکے ۔ نہ ہم جذباتی ہوتے ہیں اور نہ صبر وتحمل کا دامن چھوڑتے ہیں۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اوپر لگانے والے الزامات کا آغاز 97 سے پہلے کی بات ہے، ہم اس وقت سے ان سوالات کا سنجیدہ جوابات دے رہے ہیں، سب کچھ آپ کے پاس ہے ریکارڈ نکالیں اور کرپشن ثابت کرے۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ریاست ان کو رہا کروائے یا پھر ریاست کی سرپرستی میں سب کچھ ہورہا ہے، آئے روز قرضے بڑھ رہے ہیں امن وامان پورے ملک میں خراب ہوچکا ہے، ہم نے نازیبا جملہ کہا لیکن ہماری مقتدرہ نے ریاست کو بنگلہ دیش ، کشمیر کی صورت میں بیچا ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اگر ماں کے فرائض ریاست کو یاد دلائیں تو اس سے سیخ پا ہوتے ہیں، ہمیں کسی سے حب الوطنی کی سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں، ان کی پوری دولت دبئی اور سوئزر لینڈ میں ہے۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ آصف زرداری دوست ہے سیاسی تعلقات رہے ہیں لیکن یہ برخوردار محسن نقوی زرداری کا بھی نہیں ہے بلکہ ان کا منہ بولا ہے۔





