مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبرآگئی ، شہر قائد میں چینی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی چھ روپے جبکہ ریٹیل میں دس روپے فی کلو سستی ہوگئی ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت ایک ہفتے کے دوران ایک سو پچاس سے کم ہوکر ایک سو چالیس روپے فی کلو پر آگئی جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کے بعدچینی 136 سے کم ہوکر 130 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔
ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کاکہناہے کہ گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہونے سے چینی کی قیمت میں کمی ہوئی، کرشنگ سیزن میں چینی کی سپلائی بہتر ہونے لگی ہے۔ دوسری جانب ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت ایک سو چھتیس روپے سے کم ہوکر ایک سو تیس روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کے مطابق گنے کی کرشنگ کا سیزن جاری ہے جبکہ چینی کا وافر ذخیرہ بھی موجود ہے، جس کے باعث قیمتوں میں کمی ہوئی ہے





