تازہ ترین دنیا

ایران کو پابندیوں میں نرمی اورمنجمد اثاثے جاری کرنے کی پیشکش کی خبر غلط ہے،ٹرمپ

ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیشکش کی خبر غلط ہے،امریکی صدر

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثے جاری کرنے کی پیشکش کی تردید کردی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا انہوں نے ایران کو کوئی پیشکش نہیں کی، ایران کو پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثے جاری کرنےکی پیشکش کی خبر غلط ہے،ایگزیوس کی اسٹوری افواہ ہے،انہیں یہ جھوٹی خبر فوری طور پر ہٹانی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ ایران جنگ کے لیے تیار ہے،تاہم سفارتکاری میں بھی اس کے پاس بہت کچھ ہے،اس وقت مذاکرات کی میزپرصرف آبنائے ہرمز کا معاملہ ہے،جوہری پروگرام سےمتعلق ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایرانی وزیرخارجہ نےکہاکہ آبنائے ہرمزدوبارہ کھولنےکی ایران کی شرائط واضح ہیں،ہرمزکھولنے کے لیے سپریم لیڈرکی شرائط پر عملدرآمد ضروری ہے،چندگھنٹوں میں تہران واپس جاؤں گا اور منگل کو امریکی جواب کی امید ہے،قطر اورپاکستان کی ثالثی سےامریکا کے ساتھ پیغامات کاتبادلہ جاری ہے،امریکا کےساتھ رابطے اب زیادہ سنجیدہ ہوگئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field