پاکستان تازہ ترین

نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ آگیا ، شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت سمیت تمام ملزمان بری

نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ آگیا ، شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت سمیت تمام ملزمان بری

اے ٹی سی نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت سمیت مزید 7 ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے شواہد کی عدم موجودگی کی بنا پر شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت سمیت تمام 7 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

بری ہونے والے دیگر ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجہ شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی ایک گواہ نے بھی یہ بیان نہیں دیا کہ یہ پولیس مقابلہ جعلی تھا۔

پراسیکیوشن نے بتایا نقیب اللہ محسود کو جنوری 2018 میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا، اس مقدمے میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران اور اہلکاروں کو پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے۔

مقدمے میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت اور شعیب شوٹر سمیت 7 پولیس افسران و اہلکار مفرور تھے، جنہوں نے اے ٹی سی کے سابقہ فیصلے کے بعد خود کو قانون کے سامنے سرینڈر کیا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل اور عدم شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مفرور سے سرینڈر کرنے والے ساتوں ملزمان کو بھی مقدمے سے بری کر دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field