تازہ ترین دنیا

سعودی مفتیِ اعظم کی حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل کی تلقین

سعودی مفتیِ اعظم کی حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل کی تلقین

سعودی مفتیِ اعظم، چیئرمین مجلسِ علماء کے سربراہ شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اور اتحادی افواج کو ثابت قدم اور اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کر دی۔ 

سعودی مفتی اعظم  شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی گروہ کو سعودی عرب کے امن و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی کارروائیوں کی مذمت کی۔

سعودی مفتیِ اعظم نے اپنے بیان میں  محاذ پر موجود سعودی فوجیوں اور اتحادی افواج کو متحد ہوکر حوثی حملوں کا مقابلہ کرنے کی ہدایت کی اور حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اوراتحادی افواج کو ثابت قدم اورصفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

مفتی اعظم سعودی عرب نے اہلکاروں کو اپنے مشن کی انجام دہی میں صبر، استقامت اور ثابت قدمی اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

سعودی مفتی اعظم نے فوجیوں کی جانب سے ملک اور عوام کے دفاع کیلئے انجام دی جانے والی ذمہ داری کو اہم قرار دیا۔

اس کے علاوہ سعودی مفتیِ اعظم نے اہلکاروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل اور ثابت قدمی اختیار کرنے کی تلقین کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field