امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں عائد

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں عائد

 

واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور چند دیگر اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

یہ اقدام ایران کی معیشت کو مزید عالمی سطح پر تنہا کرنے کی امریکی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکا کی جانب سے اعلان کردہ ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت کئے گئے اس تازہ اقدام میں ان تمام ایرانی فضائی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اس سے قبل امریکی پابندیوں کی زد میں نہیں آئی تھیں۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایرانی حکومت کو مالی سہارا فراہم کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو اب بھی ماہان ایئر کی حمایت کر رہی ہیں۔

Exit mobile version