تازہ ترین دنیا

ایران جنگ جیتتے ہی تیل سستا ہوجائے گا، ٹرمپ نے بڑی پیشگوئی کردی

ایران جنگ جیتتے ہی تیل سستا ہوجائے گا، ٹرمپ نے بڑی پیشگوئی کردی

ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی منڈی دباؤ کا شکار ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کی فتح کے بعد تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی منڈی دباؤ کا شکار ہے

حالیہ کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بلند ہوئی ہیں اور مارکیٹ میں سپلائی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت حالیہ دنوں میں 98 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد صورتحال تیزی سے معمول پر آئے گی، تاہم ان کی جانب سے پٹرول کی قیمت 2 ڈالر فی گیلن سے نیچے آنے کی پیشگوئی ایک سیاسی دعویٰ ہے، جس کا عملی انحصار عالمی تیل کی سپلائی، جنگ کے خاتمے اور مارکیٹ کی صورتحال پر ہوگا

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field