پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

 

لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹرزملک شہزاد اعوان نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے،حکومت یہ فیصلہ فوری واپس لے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی تھی، تاہم ہمارے بیشتر مطالبات تاحال التوا کا شکار ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات پر مقررہ مدت میں پیش رفت نہ ہوئی تو گڈز ٹرانسپورٹرز دوبارہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

Exit mobile version