جنگِ ستمبر کا آٹھواں دن: پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک ناکارہ اور فوجی اڈے راکھ کردیے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

جنگِ ستمبر کا آٹھواں دن: پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک ناکارہ اور فوجی اڈے راکھ کردیے

جنگِ ستمبر کا آٹھواں دن

جنگِ ستمبر کا آٹھواں دن

 

جنگِ ستمبر 1965ء کے آٹھویں دن پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک ناکارہ اور فوجی اڈے راکھ کردیے تھے۔

ستمبر 1965 کی جنگ کے آٹھویں روز بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ وزیرآباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ سیالکوٹ کے اسپتال اور ضلعی عدالتیں بھی بھارتی فضائیہ کے حملوں کی زد میں رہیں۔

پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا۔ سیالکوٹ کے علاقے میں پاک فوج نے بھارتی فوج کے 21 ٹینک ناکارہ بنا دیے، جبکہ بھارتی فوجی سازوسامان بھی قبضے میں لیا گیا۔

پاک فوج کے جوانوں کی کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنی افواج کی حوصلہ افزائی کے لیے گھروں سے نکل آئے۔ بھارتی فوج کو پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سری نگر اور کارگل کے درمیان تین میل لمبی سڑک بھی تباہ کردی گئی۔

پاکستان نیوی نے بھی کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعد دوارکا کے مضبوط بحری اڈے اور ریڈار اسٹیشن کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ عالمینقشے دیکھیں

دوسری جانب پاک فضائیہ نے لدھیانہ کے قریب ہلواڑہ کے مقام پر بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر زبردست حملہ کیا۔ جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں 36 گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زیادہ طیارے تباہ کردیے گئے۔

Exit mobile version