لاہور: پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات میں مختلف مقدمات میں ملوث ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر 9 مئی 2023 سے اشتہاری تھے، وہ اپنے والد کے انتقال پر منظر عام پر آئے تھے لیکن پھر اس کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔
