ایشا رکھی نے بادشاہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

ایشا رکھی نے بادشاہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر شروع

علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر شروع

 

بھارت کی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے ریپرو گلوکار بادشاہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ اور ایشا رکھی نے رواں ہفتے پیر کی رات کو اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔

تاہم ایشا رکھی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اسٹوری شیئر کی جس کے بعد دونوں کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر شروع ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ میری شادی کے بارے میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، سامنے آنے والی خبروں کو سننا اور پڑھنا حیران کن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری شادی یا علیحدگی کے بارے میں کوئی افواہ نہ پھیلائیں اور میں عوام سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ کسی بھی ایسی بات پر یقین نہ کریں جو وہ پڑھتے یا سنتے ہیں، جب تک کہ وہ معلومات براہِ راست مجھ سے یا میرے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے نہ آئی ہوں۔

واضح رہے کہ بادشاہ نے اس سے قبل جاسمین مسیح سے شادی کی تھی اور 2020 میں دونوں کے درمیان طلاق مکمل ہوگئی تھی، ان کی ایک بیٹی ہے جو جنوری 2017 میں پیدا ہوئی تھی۔

Exit mobile version