گوجرانوالہ نیا صوبہ بنے تو وزیراعلیٰ کون ہونا چاہیے؟ شہریوں نے اپنی رائے دے دی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گوجرانوالہ نیا صوبہ بنے تو وزیراعلیٰ کون ہونا چاہیے؟ شہریوں نے اپنی رائے دے دی

گوجرانوالہ نیا صوبہ بنے تو وزیراعلیٰ کون ہونا چاہیے؟ شہریوں نے اپنی رائے دے دی

گوجرانوالہ نیا صوبہ بنے تو وزیراعلیٰ کون ہونا چاہیے؟ شہریوں نے اپنی رائے دے دی

گوجرانوالہ ڈویژن پنجاب کا ایک اہم صنعتی، تجارتی اور زرعی خطہ ہے، جس میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع شامل ہیں ، نئے صوبے کے قیام بارے یہاں کی عوام کیا سوچتی ہے اور کیا چاہتی ہے ،  یہ جاننے کیلئے میڈیا نے ان کی رائے معلوم کی اور گوجرانوالہ کے شہریوں  نے اپنے خیالات کااظہار کچھ یوں کیا ۔

گوجرانوالہ ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے کی صورت میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے انتخاب پر شہریوں کی مختلف آرا سامنے آئی  جہاں شہریوں نے ایک جانب کہا کہ نئے صوبے کی قیادت ایسے شخص کے ہاتھ میں ہونی چاہیے جو علاقے میں عملی طور پر کام کر رہا ہو اور عوامی مسائل سے واقف ہو تو دوسرے نے سیاسی کردار کو اہمیت دی ۔

گوجرانوالہ کی عوام نیا چہرہ دیکھنا چاہتی ہے 

گوجرانوالہ کی عوام نے وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نئے صوبے اور نئے  انتظامی یونٹ بننے چاہیے ، اس سے طاقت نچلے لیول پر آئیگی لیکن وہ عام عوام سے آنے چاہیے ، یہ پرانے روایتی چہرے نہیں کیونکہ ان کے مقاصد عام عوام کیساتھ نہیں ہیں ، ہم نیا چہرہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔

عوام کے مطابق بار بار ایک ہی سیاسی شخصیات کو آزمانے کے بجائے ایسے لوگوں کو آگے لایا جانا چاہیے جو نئی سوچ اور مختلف انداز کے ساتھ عوامی مسائل حل کرسکیں۔

احسن اقبال کانام  بھی زیر غور 

بعض شہریوں نے موجودہ وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن کی اہم سیاسی شخصیت احسن اقبال کو وزیراعلیٰ کے منصب کیلئے بہترین قرار دیا ۔

شہریوں کاکہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ احسن اقبال وزیراعلی آئے کیونکہ اس نے نارروال میں اس نے بہت کام کیے بہت سے ترقیاتی کام کیے ہیں ان کے دامن میں کرپشن کے کوئی داغ نہیں ہم انہیں وزیراعلی دیکھنا چاہتے ہیں ۔

احسن اقبال نارووال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ہیں ، وہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیت اہم وفاقی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور موجودہ قومی اسمبلی میں نارووال کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کچھ شہریوں نے خرم دستگیر کا نام بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب میں موزوں قرار دیا ،  ان کا کہنا تھا کہ وہ تجربہ رکھنے والے سیاست دان ہیں اور طویل عرصے سے سیاست میں متحرک ہیں اس لیے انہیں ہم وزیراعلی دیکھنا چاہتے ہیں ۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے خرم دستگیر مسلم لیگ (ن) کے سینئر سیاست دان ہیں ،  وہ سابق وفاقی وزیر اور رکنِ قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اور گوجرانوالہ کی سیاست میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔

 شہریوں نے مقامی شخصیت  حافظ مسعود بٹ کو بھی وزیراعلیٰ کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص مقامی سطح پر کام کر رہا ہے، اسے آگے آنے کا موقع ملنا چاہیے ، نئے صوبے کی صورت میں نئی قیادت علاقے کی بہتر نمائندگی کرسکتی ہے ۔

گوجرانوالہ کے شہریوں کی گفتگو سے یہ بات سامنے آئی کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر رائے ایک جیسی نہیں ،  کچھ لوگ تجربہ کار قیادت کے حق میں ہیں، جبکہ کچھ نئے چہروں کو موقع دینے کے خواہش مند ہیں۔

Exit mobile version