آبنائے ہرمز میں امریکا کو مداخلت کرنے نہیں دیں گے، ایرانی فوج تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں امریکا کو مداخلت کرنے نہیں دیں گے، ایرانی فوج

آبنائے ہرمز میں امریکا کو مداخلت کرنے نہیں دیں گے، ایرانی فوج

آبنائے ہرمز میں امریکا کو مداخلت کرنے نہیں دیں گے، ایرانی فوج

تہران :ایران کی فوج نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمُز میں مداخلت کر کے توانائی کی ترسیل کی سیکیورٹی کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔تہران سے جاری ہونے والے بیان میں خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خطے میں موجود کچھ ممالک کے تعاون نے تنازع کے پھیلاؤ کے خطرات میں اضافہ کیا ہے۔
ایران کی افواج نے امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی کوشش کرنے پر خبردار کیا ہے اور واشنگٹن کا ساتھ دینے والوں کے خلاف حملوں کی دھمکی دی ہے۔ ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہُرمُز کے انتظامی معاملات میں امریکا کو مداخلت کی اجازت نہ دیتے ہیں اور نہ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا امریکا کے ساتھ کسی قسم کا تعاون ایران کی سالمیت کے خلاف جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا اور جنگ خطے میں موجود تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

Exit mobile version