Roze News

چین کا امریکہ کے تازہ حملوں پر سخت ردعمل سامنے آگیا

چین میں 500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچانے والےفائرفائٹنگ روبوٹ کاکامیاب تجربہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکہ کی جانب سے حالیہ حملوں کے بعد چین نے اپنا تازہ اور اہم مؤقف جاری کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی یکطرفہ فوجی کارروائی سے نہ صرف عالمی امن متاثر ہوتا ہے بلکہ صورتحال مزید پیچیدہ بھی ہو سکتی ہے۔ چین نے زور دیا کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں، جبکہ خطے میں استحکام اور امن کیلئے سفارتی راستہ ہی بہترین آپشن ہے۔ چین نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔