پاکستان تازہ ترین

پیکا ایکٹ کے مقدمے میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار اور پیش کرنے کا حکم

پیکا ایکٹ کے مقدمے میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار اور پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں پر گمرہ کن الزامات کے کیس میں وزیراعلیٰ سہیل افریدی کو اگلی سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ کورٹ میں اداروں پر گمراہ کن الزامات کے درج مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے  مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو  برقرار رکھا۔
عدالت نے18 جون کی اگلی سماعت پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
اس کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی جبکہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image