پیٹرول ایک روپیہ 85 پیسے، ڈیزل ایک روپیہ 75 پیسے مہنگا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 85 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے اضافہ کیا گیاہے ۔
پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 377 روپے 91 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 399 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق 29 اکتوبر کیلئے ہوگا۔





