تازہ ترین دنیا

بنگلہ دیشی حکومت نے ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی نایاب بھینسے کی قربانی رکوا دی

بنگلہ دیشی حکومت نے ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی نایاب بھینسے کی قربانی رکوا دی

بنگلہ دیش میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے مشہور ایک نایاب سفید بھینسا عیدالاضحیٰ پر قربانی سے بچ گیا، جب حکومت نے آخری لمحے میں مداخلت کرتے ہوئے اس کی قربانی رکوا دی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اس سفید بھینسے کے سنہری بالوں کی وجہ سے لوگوں نے اسے ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کا نام دے رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس جانور کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پورے ملک میں اس کی غیر معمولی شہرت ہوگئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 700 کلوگرام وزنی اس بھینسے کو عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے فروخت کیا جا چکا تھا، تاہم عید سے قبل عوام کی بڑی تعداد اس جانور کو دیکھنے کے لیے آنے لگی جس کے باعث سکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے۔

بنگلادیشی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے بھینسے کی قربانی روکنے کا حکم دیا۔ حکومت نے خریدار کو رقم واپس کرنے اور جانور کو ڈھاکا کے قومی چڑیا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدا میں یہ ایک عام قربانی کا جانور تھا، لیکن اس کے منفرد سفید رنگ، سنہرے بالوں اور پرسکون طبیعت نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

سوشل میڈیا پر مقبولیت بڑھنے کے بعد لوگ دور دراز علاقوں سے صرف اس بھینسے کو دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنانے کے لیے آنے لگے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ جانور کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی دلچسپی کے باعث اسے محفوظ مقام پر منتقل کرنا ضروری ہوگیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image