پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی اہلیہ کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ کا انتقال کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا، جبکہ ان کی تدفین آبائی علاقے اولڈ ہالہ، ضلع مٹیاری میں کی جائے گی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) بشیر میمن نے بتایا کہ ان کی اہلیہ گزشتہ کچھ عرصے سے دل کا دورہ پڑنے اور برین ہیمرج کے باعث شدید علیل تھیں۔





