Roze News

پی ٹی آئی رہنما کا جیل میں فریج کی فراہمی کیلئے عدالت سے رجوع،نام بارے پتا چل گیا

پی ٹی آئی رہنما کا جیل میں فریج کی فراہمی کیلئے عدالت سے رجوع،نام بارے پتا چل گیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غلام محی الدین دیوان نے فریج فراہم کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

غلام محی الدین دیوان نے انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں جیل میں فریج کی فراہمی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میں ذیابیطس کا مریض ہوں اور عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہوں، جیل میں گرمی کی وجہ سے میری انسولین خراب ہوگی لہٰذا مجھے جیل میں ادویات رکھنے کیلیے فریج رکھنے دیا جائے۔

غلام محی الدین دیوان نے نے استدعا کی کہ فیملی کو مجھ سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔