وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایرانی شہری کو مبینہ طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرانے کے الزام میں نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کراچی کے مطابق گرفتار ملزم پر ایرانی شہری محمد اکبر کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرانے میں معاونت کا الزام ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم ماضی میں نادرا میگا سینٹر سائٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہ چکا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں مقدمہ درج تھا، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔





