Roze News

ایران نے افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد کر دیا

ایرانی افزودگی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران اس اقدام پر کسی صورت رضامند نہیں ہوگا۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام ہمیشہ پُرامن رہا ہے اور آج بھی پُرامن ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کسی ملک کو محض حملے کی دھمکیاں دینا بھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔