Roze News

اسلام آباد ، ٹیلی میڈیسن سروسز کے دائرہ کار میں مزید وسیع

مصطفیٰ کمال

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں وزارتِ قومی صحت اور صحت کہانی کے اشتراک سے اسلام آباد کے مزید 10 بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) میں ٹیلی میڈیسن سروسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں وزارتِ قومی صحت اور صحت کہانی کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد، ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے دستخط کیے۔

اس اقدام کے تحت شہریوں کو بنیادی مراکزِ صحت کی سطح پر ماہر ڈاکٹروں سے طبی مشاورت اور اسپیشلسٹ کیئر تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس سے بروقت طبی سہولیات کی فراہمی، علاج کے تسلسل اور بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔یہ اقدام بنیادی صحت کے نظام کو مؤثر بنانے اور عوام کو ان کے قریبی مراکزِ صحت پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔