پشاور: پی ٹی آئی میں نئے وزیراعلیٰ پختونخوا کے انتخاب کے لیے مختلف گروپ سرگرم ہوگئے جس میں ایک گروپ نے علی امین کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو بنانے کیلئے لابنگ شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی کےکئی مرکزی رہنماؤں اور ایم پی ایز میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے، چند اہم مرکزی رہنماؤں کی خواہش ہےکہ بونیر یا ہزارہ سےکسی وزیراعلیٰ بنایا جائے جب کہ 30 سے زیادہ اراکین اسمبلی علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانےکے لیے سرگرم ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی سے مشاورت نہ ہونےکی صورت میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عارضی ہوگا۔





