Roze News

مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، عمرہ زائرین کی بارش میں طوافِ کعبہ کی روح پرور ادائیگی

مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، مسجد الحرام کے روح پرور مناظر نے دل موہ لیے

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طوافِ کعبہ کیا۔

مکہ مکرمہ اورگردونواح میں کالی گھٹائیں جم کر برسیں،مسجد الحرام میں بھی بارانِ رحمت سے روح پرور مناظردیکھنے کو ملے۔

بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طوافِ کعبہ جاری رکھا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت پر شکر ادا کیا،شہر اور گردونواح میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، بارش نے روحانی ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔