صرف ایک سوال: کیا آپ کے اپنے گھر کی ماں، بہن اور بیٹی کو بھی اسی زبان سے پکارا جاتا ہے؟ اختلاف کریں، تنقید کریں مگر تہذیب اور حدود مت بھولیں، حبا فواد کا ردعمل
سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حباہ فواد کا کہنا ہے کہ شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی شرمناک ہے۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔
سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر کسی خاتون کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شفیع جان سے صرف ایک سوال: کیا آپ کے اپنے گھر کی ماں، بہن اور بیٹی کو بھی اسی زبان سے پکارا جاتا ہے؟ اختلاف کریں، تنقید کریں مگر تہذیب اور حدود مت بھولیں۔
حبا فواد نے کہا کہ اختلاف اپنی جگہ، مگر خواتین کی تضحیک ناقابلِ قبول ہے۔شفیع جان اپنے الفاظ کی وضاحت کریں اور اس نامناسب زبان پر معافی مانگیں۔ خواتین کا احترام لازم ہے۔





