تازہ ترین

‘تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، پاکستان کا خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

'تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، پاکستان کا خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان نے خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی میں کمی کےلیے فوری اقدامات کریں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مذاکرات، سفارتکاری کے ذریعے خطے میں دیرپا امن واستحکام کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران پر مزید حملے شروع کردیے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف مزید حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image