پاکستان نے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا ہے،چینی وزیراعظم لی چیانگ
چینی وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے، پاکستان نے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے، چین پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
لی چیانگ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوگی، ملاقات دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے کیلئے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرے گی۔
انکا کہنا تھا کہ چین پاکستان کےساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے،دوطرفہ تعاون کےفروغ کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان کے ساتھ عملی تعاون کو وسعت دینے کو تیار ہیں۔

Leave feedback about this