بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری؛ ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 76 ہو گئی

کوئٹہ :بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے، جس میں مزید 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ میں فتنۃ الخوارج کے خلاف علاقے میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی […]
‘تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، پاکستان کا خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان نے خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی میں کمی کےلیے فوری اقدامات کریں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا […]
وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورینٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاوہ مونال ریسٹورینٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن سٹی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے حکم امتناع بھی ختم کردیا۔آئینی عدالت نے کہا کہ ملکیت کا فیصلہ ٹرائل کورٹس عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیرکریں گی جب کہ انتظامی معاملات کا […]
بلوچستان؛دہشتگردوں کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق

کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں اتوار کو نامعلوم مسلح افراد نے دکانوں پر فائرنگ کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدوروں کو قتل کر دیا۔ Flora& Faunaڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے […]
سابق امیرِ قطر کے انتقال پر تعزیت کیلئے وزیراعظم دوحہ روانہ، نواز شریف بھی ہمراہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت کے لیے دوحہ روانہ ہو گئے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف بھی موجود ہیں۔ دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی […]
کویت ، بحرین میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، کارروائیاں جاری رہیں گی، پاسداران انقلاب کا اعلان

تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان کے […]
امریکا کے ایران پر مزید فضائی حملے، درجنوں فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 12 جولائی کو ایران کے مختلف فوجی اہداف پر ایک اور بڑے فضائی آپریشن کے دوران درجنوں مقامات کو جدید اور انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔سینٹ کام کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی […]
سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کےانتقال پر پاکستان میں کل یومِ سوگ منایا جائے گا

سابق امیر قطر کے انتقال پر 13 جولائی کو قطر کے شاہی خاندان اور عوام سے یک جہتی کے طور پر یوم سوگ منایا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے قطر کے شاہی خداندان اور عوام سے برادارانہ یک […]
11 سالہ بچی فروخت کے بعد 80 سالہ بوڑھے سے بیاہ دی گئی

ڈیرہ غازی خان کے علاقے پھگلہ میں 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے میں فروخت کرکے 80 سالہ شخص سے نکاح کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس کے بعد بارڈر ملٹری پولیس نے معمر دولہا کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی […]
بلوچستان سے افسوسناک خبر آگئی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے ضلع واشک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور دکانوں پر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جب کہ حکومت بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا […]