Roze News

حنا جاوید قتل کیس میں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا: مریم نواز

حنا جاوید قتل کیس میں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا: مریم نواز

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حنا جاوید قتل کیس میں انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں، متاثرہ خاندان سے ذاتی طور پر ملاقات کروں گی۔

اس سے قبل مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔خط میں اہلخانہ نے کہا تھا کہ پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج مسترد کرتے ہیں۔