Roze News

دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ

ایرانی فوج

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تہران: ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نےکہاہے کہ ایران پر نئی جارحیت کا جواب کسی مخصوص جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوگا، جہاں سے حملہ کیا جائے گا ایران وہیں جواب دے گا۔
بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے اس کی کارروائی کسی خاص علاقے تک محدود نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کا توازن بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور امریکا اب دنیا کی سب سے بڑی طاقت نہیں رہا، جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ بدلتی عالمی صورتحال میں طاقت کا توازن تبدیل ہورہا ہے اور ایران کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔