ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ’اسٹارلنک‘ کا استعمال کیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ایرانی فوج نے امریکی حملوں کے نتیجے میں روایتی مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے بعد اسٹارلنک کے ذریعے اپنے فوجی دستوں کے درمیان رابطے برقرار رکھے اور بغیر پائلٹ کے حملہ آور ڈرونز کی کارروائیوں کو مربوط کیا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کو مارچ کے پہلے ہفتے میں اسٹارلنک کے غیر مجاز استعمال کا علم ہوا تو وہ سخت برہم ہوگئے۔ اسپیس ایکس نے بعد ازاں سروس کے غیر مجاز استعمال کو روکنے کے لیے صارفین کی شناخت اور ڈیوائسز کی فروخت سے متعلق پابندیاں سخت کردیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی فوج بھی اسٹارلنک کے فوجی ورژن ’اسٹار شیلڈ‘ (Starshield) کو ڈرون آپریشنز میں استعمال کر رہی تھی تاہم رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اس مقصد کے لیے زمینی استعمال کا نسبتاً سستا پیکیج حاصل کر رکھا تھا۔





