Roze News

مولانا کی گرفتاری علم نہیں، پنجاب حکومت کو زیادہ پتہ ہوگا: گورنر خیبر پختونخوا

مولانا کی گرفتاری علم نہیں، پنجاب حکومت کو زیادہ پتہ ہوگا: گورنر خیبر پختونخوا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

چشمہ گیسٹ ہاؤس ڈی آئی خان میں میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئےگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا کی گرفتاری علم نہیں، پنجاب حکومت کو زیادہ پتہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد والا گھر خالی کرایا گیا ہے، وہ گھرکسی اور کے نام پر تھا جو افغان ہے اورآئی ڈی کارڈ بلاک ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مولانا کے بیٹے اسجد کی گرفتاری آفیشل نہیں ہوئی ان پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جب لاہور آتے ہیں سیاسی لوگوں سے ضرور ملتے ہیں۔ نئے صوبوں کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے، دہشت گردی جلد ختم ہونے والی ہے، صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ نہیں دے رہی تھی، اندر بیٹھ کر کچھ کہتے تھے، باہر جاکر کہتے یہ ہماری جنگ نہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر جماعت کا سیاسی حق ہے، اگر کوئی سرکاری املاک اور روڈ بندکرے تو گرفتاریاں بنتی ہیں۔