Roze News

حکومت کا پیٹرول مہنگا کرنےاور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرول مہنگا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے مقرر کر دی گئی ہے

ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 20 نومبر کیلئے ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ 17 روز کے دوران مجموعی طور پر پیٹرول تقریباً 56 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 48 روپے فی لیٹر تک سستا ہوچکا ہےتاہم آج قیمت میں اضافہ کیا گیاہے ۔