Roze News

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

فضائی حدود

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

کراچی: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 23 دسمبر 2026 تک توسیع کی گئی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بندش توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، جیٹ مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کی تھی۔