Roze News

راولپنڈی میں  کینسر کی پہلی  مریضہ کا کامیاب علاج 

کینسر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔


ہولی فیملی ہسپتال میں کیرو ابلیشن مشین سے کینسر کے علاج کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا.کیرو ابلیشن مشین سے پچاس سالہ بلقیس بیگم کو جگر میں کینسر ٹیومر سے نجات مل گئی ۔کمیٹی چوک رہائشی بلقیس بیگم کے جگر میں موجود کینسر ٹیومر کا کیرو ابلیشن مشین سے ایک گھنٹے کے پراسس سے خاتمہ کیا گیا ۔بلقیس بیگم کو اب فالو اپ چیک اپ کے لیے ہولی فیملی ہسپتال لایا جائے گا. خاتون مریضہ کے جگر میں کینسر ٹیومر کے خاتمہ کے لیے سولہ لاکھ مالیت کا پروب استعمال کیا گیا ۔

ہولی فیملی ہسپتال میں پنجاب کے نارتھ ریجن میں کیرو ابلیشن مشین سے کینسر کے کامیاب علاج کا یہ پہلا مریض تھا ۔ہولی فیملی ہسپتال میں کیرو ابلیشن مشین سے مریضوں کو جگر کڈنی اور سینے کے کینسر سے نجات کا نظام فعال کردیا گیا ۔ہسپتال کے پاس پہلے مرحلہ میں سولہ مریضوں کے لیے کیرو ابلیشن سے علاج کے لیے سولہ پروب دستیاب ہیں ۔کینسر کے جو مریض کیرو ابلیشن مشین کے کیراٹیریا پر پورے اتریں گے انکا فری علاج ہوگا۔جگر ۔کڈنی اور سینے میں دو سے تین سینٹی میٹر سائز کے کینسر ٹیومر کیرو ابلیشن سے خاتمہ ہوسکے گا۔