Roze News

مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کررہےہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کےخلاف مقدمات بے بنیاد اورسیاسی بنیادوں پر قائم کیےگئےہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں، عدالت سےدرخواست ہےدن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ہمارا موقف سنا جائے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارےسیاسی مخالفین بھی تسلیم کررہےہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔ خیال رہے گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔