Roze News

گھر ٹوٹنے کی ذمہ دار ہمیشہ عورت ہوتی ہے،خلیل الرحمان قمر کا متنازع بیان

خلیل الرحمن قمر1

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے گھریلو تعلقات اور خاندانوں کے ٹوٹنے سے متعلق ایک اور متنازع بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔مقبول پاکستانی ڈراموں کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک خاتون صحافی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ گھر ٹوٹنے کی بنیادی ذمہ داری عورت پر عائد ہوتی ہے۔
ْ

ان کا کہنا تھا کہ مرد چاہے کچھ بھی کر لے، وہ گھر نہیں توڑ سکتا، حتیٰ کہ وہ گھر کی بنیادیں کھوکھلی کرتا رہے تب بھی گھر قائم رہتا ہے۔ڈرامہ نگار کے مطابق گھر کو بنانے یا بگاڑنے کی اصل طاقت عورت کے پاس ہوتی ہے۔گفتگو کے دوران خاتون صحافی نے بھی خلیل الرحمان قمر کے مؤقف سے اتفاق کیا۔