Roze News

صدر ٹرمپ کا شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا اعلان

صدر ٹرمپ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اور غیر متوقع اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے ایشیا روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین میں صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے ساتھ کم جونگ اُن سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ تاہم انھوں نے واضح کیا کہ کم جونگ اُن کی چین آمد کا فیصلہ بالآخر صدر شی جن پنگ پر منحصر ہوگا۔

ٹرمپ آئندہ 18 اور 19 نومبر کو شینزن میں ہونے والی ایپک (اے پی ای سی) سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں ان کی شی جن پنگ اور پیوٹن کے ساتھ اہم مذاکرات متوقع ہیں۔ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان اس سے قبل تین براہِ راست ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جن میں 2018 میں سنگاپور، 2019 میں ہنوئی اور پھر جنوبی کوریا کے سرحدی علاقے پانمنجوم میں ملاقات شامل ہے۔

تاہم شمالی کوریا کی جانب سے ابھی تک ممکنہ ملاقات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جب کہ امریکی حکام اس سے پہلے کہہ چکے تھے کہ موجودہ ایشیائی دورے میں کم جونگ اُن سے ملاقات کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے۔اگر یہ ملاقات ہوتی ہے تو ٹرمپ کی واپسی کے بعد واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان جوہری مذاکرات بحال کرنے کی ایک نئی کوشش کا دروازہ کھل سکتا ہے۔