نوشہرہ، رشوت دینے کے پیسے نہیں، اس لیے کوئی فریاد نہیں سنتا، 45 روز سے لاپتہ بیٹی کی تلاش میں غریب رکشہ ڈرائیور بے بسی کے عالم میں رو پڑا۔
نوشہرہ میں ایک غریب رکشہ ڈرائیور اپنی 45 روز سے لاپتہ بیٹی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔ بے بس باپ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس رشوت دینے کے لیے پیسے نہیں، اسی لیے کوئی اس کی فریاد نہیں سنتا۔ بیٹی کی جدائی نے باپ کو توڑ کر رکھ دیا، وہ انصاف اور اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے دہائیاں دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا۔





