Roze News

دوروز کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

سونے کی قیمت

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 2 روز کے وقفے کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 98 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 744 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کے دام 55 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 723 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 906 روپے کی سطح پر آگئی۔