Roze News

ڈیموکریٹس کی کنٹرول سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ، کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کی تیاری

تحقیقات

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

واشنگٹن: وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیداروں اور بڑی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ڈیموکریٹ رہنماؤں کے مطابق ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک، وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف سٹیفن ملر اور بعض بڑی کمپنیوں کو کانگریسی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے متوقع سربراہ رابرٹ گارشیا نے کہا ہے کہ ایلون مسک کے حکومتی کارکردگی میں کردار اور وفاقی ملازمین کی برطرفیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی میں سٹیفن ملر کے کردار کی بھی تحقیقات ہوں گی، ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اقدام کے حق میں بھرپور ووٹ دیں گے۔امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے کہا ہے کہ انتظامیہ اس معاملے پر قانونی جنگ کے لئے تیار ہے۔