Roze News

ایشیا میں توانائی کی منڈیاں کھلتے ہی تیل کی قیمت میں کمی

تیل

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

سنگاپور: مشرقی ایشیا میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔آج صبح ایشیائی منڈیوں میں برینٹ خام تیل کا ایک بیرل 97 ڈالر 69 سینٹ میں ٹریڈ ہوا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔

ٹرمپ کے اس بیان کے باعث دن بھر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں سے متعلق کم از کم تین بحری حادثات کی اطلاعات توانائی کی منڈیوں میں دوبارہ تشویش پیدا کر سکتی ہیں۔