Roze News

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔یونیورسٹی آف فلوریڈا کی الیکشن لیب کےمطابق اب تک پانچ کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد امریکی ووٹ ڈال چکے ہیں، جس کے بعد 2022 کے وسط مدتی انتخابات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ گزشتہ وسط مدتی انتخابات میں چار کروڑ 59 لاکھ ووٹ قبل از وقت ڈالے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک دو کروڑ 38 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز ڈاک کے ذریعے موصول ہوچکے ہیں۔ امریکی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں سمیت مختلف ریاستی عہدوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی